Exploring the biblical theology of Christian egalitarianism

Search
Close this search box.

ایک مسیحی کے طور پر بڑھنا ۔ بائبل پڑھنا

This article is also available in English: Growing as a Christian- Reading the Bible
More articles in Urdu are here.
A pdf of this article is here.

مسیحی زندگی ایک سفر ہے ۔ یہ دریافتوں  اور فیصلوں اور حدود کا تعین کرنے کا سفر ہے ۔ یہ ادراک کرتے ہوئے کہ یسوع درحقیقت نجات دہندہ ہے ، اور یہ بہت ساری شاندار دریافتوں میں سے ایک ہے، بہت سی پیروی کی جانے والیوں میں سے ایک ، جیسے ہم یسوع کی پیروی کرتےہیں ۔

گناہ سے دُور ہونے کا فیصلہ کرنا ( توبہ) ، خدا کی راہ پر زندگی بسر کرنا ، نہایت اہم فیصلہ ہے ،[1] لیکن یہ محض ابتداء ہے ۔ یسوع ہم سے چاہتا ہے کہ ہم روحانی طور پر بالغ بنیں ، لہذا یہ بھی اہم ہے کہ ہم فیصلے کرنے جاری رکھیں جو ہمیں یسوع کی مانند بننے میں ہماری مدد کر یں گے اور ایسی چیزیں کریں گے جو وہ چاہتا ہے کہ ہم کریں ۔ ہماری مدد کرنے کے لیے روح القدس کے اہم اوزاروں میں سے ایک بائبل میں روحانی طور پر بالغ بننا ہے ۔

بائبل

 خدا کے روح نے مختلف اوقت میں بہت سے مصنفین کو  الہام بخشا کہ وہ 66 کتابوں کو تحریر کریں جس کے مجموعے کو ہم بائبل کے طور پر  جانتے ہیں ۔  اِن میں سے کچھ کتابیں  تاریخیں  ہیں ، کچھ شاعری کی ہیں ، اور دیگر خطوط ہیں ، وغیرہ ۔ اگرچہ یہ کتابیں  زبانوں کے مختلف انداز ، موضوعات  اور مقاصد  دکھاتی ہے ، یہاں اِن میں یکسانیت ہے جو شروع سے آخر تک پائی جاتی ہے ۔ بائبل خدا کے نجات کے منصوبے کو عیاں کرتی ہے ، بنی نوع انسان اور تخلیق کے چھٹکارے اور تجدید  کو عیاں کرتی ہے ۔  بائبل ، کلام ، یسوع اور نجات کے بائے ، یہاں تک کہ پُرانا عہد نامہ بھی اِسی بارے میں ہے ۔

بائبل میں نجات کے پیٖغام کے بارے بات کرتے ہوئے ، پولس رسول نے ایک بار تیمتھیس نامی نوجوان کے لیے لکھا اور کہا :

“اور تُو بچپن  سے اُن پاک نوشتوں سے واقف ہے جو تجھے  مسیح یسوع پر ایمان لانے سے نجات حاصل  کرنے کے لیے دانائی بخش سکتے ہیں ۔  ہر ایک صحیفہ خدا کے الہام سے ہے ۔۔۔۔2 تیمتھیس 3 : 15 -16۔

اناجیل

نئے مسیحیوں کے لیے یہ بہتر ہے کہ وہ نئے عہد نامے سے بائبل کی کتابوں کو  پڑھنے کا آغاز  کریں ۔ نئے عہد نامے کی پہلی چار کتابیں اِس بارے میں ہیں جو یسوع نے کیا اور کہا جب وہ 2000 سال قبل زمین پر آیا تھا ۔ اِن چار کتابوں کو اکثر متی ، مرقس ، لوقا اور یوحنا کی اناجیل  (یا خوشخبری) کے طور پر  حوالہ دیا جاتا ہے ۔ بالکل نئے مسیحیوں کے لیے ، مرقس کی انجیل  یا یوحنا کی انجیل  کا مطالعہ شروع کرنے کے لیے بہترین کتابیں ہیں ۔( اپنی بائبل کی فہرست میں دیکھیے اگر آپ کو اِن کتابوں کو تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا ہے )۔

بائبل کے بہترین ترجمے کی تلاش کرنا

نئے عہد نامے کو خالص طور پر کونی (  عام یا روزمرہ ) یونانی میں لکھا گیا تھا ، اور پُرانے عہد نامے کو زیادہ تر عبرانی میں لکھا گیا تھا ، لیکن یہاں  اب بائبل کے بہت سارے جدید ترجمے دستیاب ہیں ۔ ترجمے کا انتخاب کرنا بہت اہم ہے جو کہ درست اور آپ کے لیے پڑھنے اور سمجھنے میں آسان ہو۔

نیو امریکن سٹینڈرڈ بائبل ( این اے ایس بی ) ، نیو ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورژن ( این آر ایس وی ) اور نیو انٹر نیشنل ورژن ( این آئی وی ) اور تمام مشہور ترجمے  موجود ہیں ۔  بائبل کے کچھ ورژن  ترجموں کی بجائے تشریحات ہیں ۔ یہ با آسانی پڑھے جا سکتے ہیں لیکن وہ یونانی یا عبرانی سے درست طور پر ترجمہ نہیں ہوتے ہیں ۔

بائبل جو ہر کتاب کی ابتداء ہی سے وضاحت رکھتی ہے  یہ آپ  کی مددکے لیے  بائبل کی ہر کتاب کے سیاق و اسباق کو سمجھنے میں کار آمد  ثابت ہو سکتی ہے :  اِس کی ترتیب ، پس منظر ، ساخت اور مقصد ۔  بائبل کو بغیر کسی قیمت کے  آن لائن بھی پڑھا جا سکتا  ہے ۔ یہاں

روح القدس اور بائبل پڑھنا

بائبل عمیق ، لا متناہی ، روحانی سچائی سے بھرپور ہے  بائبل  روح القدس کے الہام سے تھی اور ہمیں سمجھنے کے لیے روح القدس کی ضرورت ہے جو خدا ہمیں  بائبل کے ذریعہ سکھا رہا اور بتا رہا ہے ۔ ہمیں  بائبلی اور روحانی اصولوں کو عملی شکل دینے  کے لیے  بھی روح القدس کی ضرورت ہے ۔

ایک مسیحی کے طور پر پرورش پانے میں مدد کے لیے ، ہر روز خدا کے ساتھ  اکیلے  وقت گزارنے کے لیے  وقت مقرر کرنے کی کوشش کریں ۔  کچھ لوگ صبح سویر ے اِس وقت کو فوقیت دیتے ہیں ، بعض اوقات کچھ لوگ اِسے رات کے وقت آخری کام کے طور پر فوقیت دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ دن میں کئی مرتبہ ایسا کرتے ہیں ۔

ہر روز وقت تلاش کیجیے جب آپ  بہت کم پریشان یا  توجہ سے ہٹ جاتے ہیں ، ایسا وقت جب آپ  فارغ ہوں ۔ یہ کرنے کی نسبت کہنا آسان ہو سکتا ہے ۔ خدا لگاتار ، دن میں ہر وقت ہمارے ساتھ ہے ، بہر حال اُس کے ساتھ اکیلے وقت گزارنا اچھا ہے  تاکہ ہم اپنی غیر تقسیم شُدہ توجہ اُس کی طرف اور اُس کے کلام ، بائبل کی طرف پھیر سکیں ۔

پڑھنا شروع کرنے سے پہلے ، خدا سے بات کریں ۔ اپنے دل اور اپنے خیالوں کو اُس کے ساتھ بانٹیں ۔ اپنی خوشیوں ، فکروں اور ضرورتوں کے بارے اُسے بتائیں ۔ وہ سُن رہا ہے ۔ روح القدس سے درخواست کریں کہ  وہ بائبل کی اُن آیات کے لیے جنہیں آپ پڑھ رہیں ہیں اُن کے لیے شفافیت  اور سمجھ اور ” زندگی”  لائے ۔  پھر چند آیات پڑھیں ،  یا بائبل میں سے ایک چھوٹا سا اقتباس ،  اور اِس بار ے درحقیقت سوچیں جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں ۔ لفظوں کو ڈوب جانے کی اجازت دیں ۔

یہ مت قیاس کریں کہ آپ کو ایک ہی مرتبہ  ساری کتاب یا سب ابواب کو پڑھنا ہے ۔ شروع کرنے والوں کے لیے مختصر پیرا گراف بہتر ہیں ۔

کلام کو یاد رکھنا

جب آپ پڑھ رہے ہوتے ہیں ، اگر یہاں ایسی آیت ہے جو آپ کے دل پر اثر کرتی ہے ، آپ کے لیے خاص طور پر دلچسپ ہے ، یا آپ سے ذاتی طور پر بات کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے ، تو اِسے یاد رکھنے کی کوشش کیجیے ۔  کلام کی آیات کو یاد رکھنا  حکمت ، آرام اور راہنمائی  کے تیار اسلحہ خانہ کی مانند ہے  جو آ پ کی ایک کامیاب  مسیحی کے طور پر زندگی بسر کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔


 

اختتامی نوٹ

[1] کچھ لوگ آہستہ آہستہ  ایمان رکھنے اور یسوع کی پیروی کرنے کے لیے اِس فیصلے پر پہنچ چُکے ہیں  کہ یہ کسی بھی وقت اہم دکھائی نہیں دیتا ہے ، اب یہ اِس لمحے پر ہے وہ مرد یا عورت موت سے زندگی کی طرف تبدیل ہو چُکی ہے ( یوحنا 5 :24، 1 یوحنا 3 :14)، تاریکی کے غلبے سے نور کی بادشاہت کی طرف ( کلسیوں 1 : 12 -14)

مزید : ایک مسیحی کے طور پر بڑھنا ۔ دعا اور بندگی

© 17th of September 2009, Margaret Mowczko

Subscribe to Marg's Blog

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Loading

Join Marg's Patreon

Would you like to support my ministry of encouraging mutuality and equality between men and women in the church and in marriage?

Archives