Exploring the biblical theology of Christian egalitarianism

Search
Close this search box.

کنواری یا مساوی

کنواری یا مساوی (Single and Equal)

میں نے یہ واضح بیان آج سمیِرا ، ایک مسیحی واحد لڑکی، کی طرف سے پڑھا، اور میں یہ آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ سمیِرا (جو اس تصویر میں ہے) زند الفاظ میں بہت کچھ کہہ رہی ہے۔

“بطور ایک ایسی لڑکی جس میں گانے کا کوئی ہنر نہیں ہے، 26سال کی کنواری بچوں کے ساتھ ہولناک بات ہے۔(کیونکہ 26سال کی عمر میں ایک کنواری عورت کا خدا کے ساتھ چلنا ناممکن ہے، ٹھیک؟)، میں نے کلیسیا میں اپنا مقام پانے کی جدوجہد کی ہے۔ میں ایمانداری سے یہ سمجھتی ہوں کہ میرے پاس نذر کرنے کےلئے بہت کچھ ہے مگر ایسا کرنے کے مواقع پانا حقیقتاً مشکل ہے۔

حال ہی میں، میری ماں کے پاس بیٹھے ہوئے مجھے ایک چھوٹا سا ظہور ملا۔ ہم داﺅد بادشاہ کی زندگی پر مبنی ایک چھوٹا سا ڈرامہ دیکھ رہے تھے اور یہ دیکھنے کے بعد کہ کیسے کچھ عورتوں کے ساتھ سلوک کیا گیا(لونڈیاں اور ایسے اور لوگ) میری ماں نے کہا، ”خدا کا زکر ہے کہ یسوع آیا، کیونکہ عورتوں کی زندگی آسان نہیں تھی۔”

میرا منہ کھلا رہ گیا۔ میری ماں کافی قدامت پسند اور کچھ روایتی قسم کی ہیں۔ وہ کبھی کسی غلط نقطے پر قائل نہیں ہوتیں مگر بعض اوقات میرے نسوانی احساسات کی کمزوری کےلئے جدو جہد کرتی ہیں۔

ان کا یہ بیان سننے کے بعد میں نے سوچا کہ یسوع اس لئے مرا اور جی اٹھا تاکہ میں ایک مساوات بن سکوں۔اگر میں کبھی شادی کر لوں تو میں اپنے شوہر کو عظت دوں گی اور اس کا احترام کروں گی اور میں پر یقین ہوں اس امید پہ کہ وہ بھی ایسا ہی کرے گا۔ میں وہ بھی پیش کروں گی جو خدا نے مجھے عطا کیا ہے، چاہے اس سے مراد کلیسیا کی چار دیواری کے باہر ہی کیوں نہ ہو۔ کیا یہ اسی طرح نہیں ہوتا؟ “ سمیِرا

عظیم بیان!

یہاں اس حوالے سے میرے چند خیالات ہیں:

میرے کچھ کنوارے دوست ہیں جن کے پاس بہت کچھ نذر کرنے کو ہے، اور میں جانتا ہوں کہ انہیں ایسی جماعتوں میں پورا اترنا میں مشکل پیش آتی ہے جو شادی کو مثالی فروغ دیتی ہیں ، یا ایسی جماعتیں جو نسوانیت اور مردانیت کا ایک خاص برینڈ یا ثقافت کو فروغ دیتی ہیں۔ بالکل سمیِرا کی طرح، میرے کنوارے دوستوں کو منسٹری کے مواقع پانے کےلئے بہت کوشش کرنا پڑی ۔ میرے دوستوں کی حقیقی زندگی کے تجربات کے برعکس، پولوس کہتا ہے کہ کنوار پن منسٹری میں بہت فائدہ مند ہے (1کرنتھیوں 7باب32تا35آیت)۔ پس کوئی چیز یہاں ٹھیک نہیں ہے۔

کیا کوئی بشارتی کلیسیائیں کنوار پن کو اتنا ہی فروغ دے رہی ہیں جتنا کہ وہ شادی کو فروغ دیتی اور حمایت کرتی ہیں؟ ہمیں ان مسیحی منسٹریوں اور کانفرنسوںکی گہرائی تک جانے کی ضرورت نہیں جو شادی اور خاندانی زندگی کی حمایت کرتی ہیں۔ مگر ایسی بشارتی منسٹریاں ڈھونڈنا خاصا مشکل ہے جو کنوار پن اور منسٹری کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

میرے خیال میں بہت سی کلیسیا ﺅں کو اپنی ثقافت پر گہری نظر ڈالنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ آیا کہ یہ اتنا ہی بائبل کے مطابق، انجیل کے مطابق اور اتنا ہی مشمول ہے جتنا یہ ہونا چاہئے۔ اور، چونکہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بہت سی منسٹریاں اصل میں یہ “کلیسیا کی چار دیواری سے باہر” کر چکی ہیں، تو قابل مرد اور عورتوں کو ایک ساتھ مل کر ”چار دیواری“ کے اندر یہ کرنی کی ضرورت ہے۔

ہماری مساوات، خواہ مرد ہوں یا عورتیں، کنوارے یا شادی شدہ، امیر یا غریب، ہماری کوئی بھی نسل ہے، یسوع کےلئے ، اس کی موت، اس کے جی اٹھنے اور اس کے اسی روح کےلئے شکر گزاری ہے جو اس نے “ہر بشر” میں ڈالی ہے (اعمال 2باب17اور18آیت)۔ حقیقی مساوات سے انکاری کےلئے،بمعہ منسٹری کی مساوات ،یسوع مسیح کی جلالی انجیل کی روشنی چاہئے اور یہ انجیل کی کچھ رہائی بخش طاقت کو محدود کرتی ہے۔

More Christian articles in Urdu here.

Subscribe to Marg's Blog

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Loading

Join Marg's Patreon

Would you like to support my ministry of encouraging mutuality and equality between men and women in the church and in marriage?

Archives