عورت ، حوا اور دھوکہ
گوگل(تحقیقی) تشریحات کے مطابق( جس نے میری ویب سائٹ کا معائنہ کرنے کے بارے جو مجھےاعداد و شما ر کے ساتھ مہیا کرتا ہے)، لوگ اکثر عورت اور دھوکے کے بارے تحقیقی (گوگلنگ )فقرات کے بعد اِس سائٹ پر پہنچتے ہیں ۔
یہاں چند اصل گوگل تحقیقات ہیں جسے جولائی میں میری سائٹ کے لیے نقل و حمل کو لایا گیا کہ: ” عورتیں دھوکہ باز ہیں” ،
” سادہ لوح عورتوں پر بائبل کی آیات”، ” دھوکہ باز عورتوں پر بائبل کی آیات “، ” دھوکہ دینے والی عورتیں “،
” کیا عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ دیتی ہیں ؟”، ” عورتیں اور دھوکہ “، ” عورتیں سادہ لوح اور آسانی سے دھوکہ کھا تی ہیں “، ” دھوکہ باز عورتوں کا یقین ” ، ” کیوں عورتیں جھوٹی تعلیم کے لیے زیادہ مجروع کرنے والی ہیں ؟”
( ہسپانوی میں )،” عورتوں پر اقتباسات جو کہ دھوکہ باز ہیں “، وغیرہ۔
یہ فقرات اشارہ کرتے ہیں کہ بہت سے مسیحی یقین رکھتے ہیں کہ عورتیں عام طور پر عورتوں کی نسبت زیادہ سادہ لوح ہیں ، اور عورتیں خاص طور پر دھوکے اور جھوٹی تعلیم کے لیے اثر قبول کرنے والی ہیں ۔ مزید براں ، یہ ایسے دکھائی دیتا کہ جیسےبہت سے مسیحی قیاس کرتے ہیں کہ یہی ہے جو بائبل عورتوں کے بارے سکھاتی ہے ۔
اِس مضمون میں میَں نے اُس پر نظر ڈالی جو بائبل عورت اور دھوکے کے بارے ، اور خاص طور پر حوا کے بارے کہتی ہے ۔
حوا پُرانے عہد نامے میں
پیدائش 2 : 21 -22 کے مطابق ، حوا پہلی عورت تھی جسے پیدا کیا گیا ۔ پیدائش 3 : 1 میں ، وہ دکھاوے کے طور پر باغِ عدن میں سانپ کا ہدف بنی ۔ سانپ نے کامیابی سے حوا کو منع کیے گئے پھل کو کھانے کے لیے اُکسایا جسے پھر حوا نے آدم کے ساتھ بانٹا جو اُس کے ساتھ تھا ۔منع کیے گئے پھل کو کھانے سے ، پیدائش 2 : 16 -17 میں حوا اور آدم نے خدا کے قابلِ تردید حکم کی نافرمانی کی ۔ نا فرمانی کا یہ عمل تباہ کُن نتائج کا حامل ہوا ۔
اقتباسات ہمیں سادہ طرح یہ نہیں بتاتے کہ کیوں سانپ نے حوا سے بات کی ، اور آدم سے نہیں ۔ بہت سے لوگ قیاس کرتے ہیں کہ سانپ نے حوا سے اِس لیے بات کی کیونکہ اُسے دھوکہ دینا آسان تھا ۔[1] بہر حال ، اقتباسات یہ بیان نہیں کرتے یا یہاں تک کہ اِس مفہوم کی طرف اشارہ نہیں کرتے اُسے آدم کی نسبت آزمانا یا دھوکہ دینا آسان تھا [2]۔
حوا نے جلدی سے خدا کے لیے اپنے دھوکے کو قبول کیا اور اقرار کیا ( پیدائش 3 :13 ) ۔ وہ دھوکہ دینے والی حالت میں نہ رہی ۔ لہذا حوا کو، اُس کی مختصر دھوکہ دہی حالت میں رہنے میں ، استعمال کرنے کے لیے یہ سراسر غیر منصفانہ ہے ، ہر وقت تمام عورتوں کے لیے ایک نمونہ کے طور پر ۔[3] ۔
حوا کے دھوکے کا پُرانے عہد نامے میں دوبارہ کبھی ذکر نہیں کیا گیا ، نا ہی یسوع کی طرف سے اِس کا ذکر ہوا ۔ نا ہی پُرانے عہد نامے کے مصنفین یا یسوع نے محسوس کیا کہ حوا کی عارضی ناکامی کو سامنے لانا ضرور ی ہے ۔ اور نہ ہی پُرانے عہد نامے کے مصنفین یا یسوع نے بیان کیا یا اِس مفہوم کی طرف اشارہ کیا کہ عورتوں کو آدمیوں کی نسبت آسانی سے دھوکہ دیا جا تا ہے ۔
حوا کے دھوکے کو پولس تک کے اقتباسات میں دوبارہ کبھی اُٹھایا نہیں گیا ہے ۔
حوا پولس کے خطوط میں ۔
پولس ہی صرف نئے عہد نامے کا مصنف ہے جو حوا کے دھوکے کا ذکر کرتا ہے ، وہ اِس کا دو بار ذکر کرتا ہے ۔ پولس 2 کرنتھیوں 11: 2 – 4 میں حوا کے دھوکے کا ذکر کرتا ہے جہاں وہ دونوں مردوں اور عورتوں کو اُ ن لوگوں سے دھوکہ کھانے سے خبردار کرتا ہے جو اُس کی نسبت فرق یسوع اور فرق انجیل کی منادی کر رہے تھے جس کی پولس نے منادی کی ۔ پولس نے کرنتھس میں عورتوں کو اضافی ، خاص طور سے دھوکہ کھانے کے بارے خبردا ر نہیں کیا ۔ وہ یقین رکھتا تھا کہ کرنتھس کے دونوں مرد اور عورتو ں کو با آسانی دھوکے میں رکھا جا سکتا تھا ( 2 کرنتھیوں 11 : 4)۔
حوا کے دھوکے کا ذکر 1 تیمتھیس 2: 13 -14 میں بھی کیا گیا ہے ۔ اگرچہ اِن دو آیات کا مطلب واضح ہے ، اِن آیات کا درست اِرادہ واضح ہونے سے بعید ہے۔ ہم اِس سبب کو یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ کیوں پولس نے آدم اور حوا کو اپنے مباحثے میں لایا ۔ بہر حال ، پولس ، دوسرے بائبل کے مصنفین کی مانند ، کبھی یہ بیان نہیں کرتا کہ عورتیں مردوںکی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ کھاتی ہیں ۔ عورتیں پولس کی بھروسہ مند خدمت میں اُس کی ہم منصب تھیں ۔
کیا عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ کھاتی ہیں؟
بائبل بہت سے تذکرہ کرنے والوں کی حامل ہے جہاں مردوں کو دھوکہ دیا گیا تھا ( عموماً دوسرے مردوں سے) [4]۔ پولس کی خطیبانہ تحریر ، ذکر کرتی ہے کہ اُس نے گناہ سے دھوکہ کھایا ( رومیوں 7 :11)۔ دوسری جگہ وہ جھوٹے اُستادوں کو “خراب ذہنوں والے لوگوں” کے طور پر بیان کرتا ہے جو ” دھوکہ دیتے اور دھوکہ کھاتے” تھے ( 2 تیمتھیس 3 : 8 ، 13)۔اِن جھوٹے اُستادوں میں آدمی شامل تھے ۔ اناجیل میں سے ہر ایک ، جھوٹے اُستادوں کے بارے ، یسوع کی طرف سے دی گئی خبرداری کی حامل ہےجنہیں آنا اور اپنے پیروکارو ں کو دھوکہ دینا تھا ( جیسے کہ ، متی 24: 23 -24 ) ۔ جبکہ اُن میں سے کچھ جھوٹے اُستاد عورتیں تھیں ، لیکن اُن میں سے زیادہ تر مرد تھے ۔ دوسری جانب ، یہاں عورتوں کے دھوکہ کھانے یا دوسروں کو دھوکہ دینے کے بارے بہت کم بائبلی تفصیلات ہیں ۔[5]۔ اُس کے سِوا جس پر بہت سے مسیحی یقین رکھتے ہیں ، بائبل ایسا نہیں کہتی دھوکہ دہی عورت کا خاصہ ہے ۔ یہاں این اے ایس بی اور این آئی وے میں بائبل کی ہر آیت کے لیے لنکس ہیں جو لفظ ” دھوکہ” ، ” دھوکہ کھانے ” ، اور دھوکہ دینے والے” پرمحیط ہے ۔ لنک پر کلک کیجیے اور اپنے لیے دیکھیے اگر بائبل سکھاتی ہے کہ عورتوں کو آسانی سے دھوکہ دیا جا سکتا ہے ، یا مردوں سے زیادہ فریب دہ ہیں ۔
اختتامی نوٹس
[1] بہت سے لوگ یہ قیاس کرتے ہیں کہ سانپ نے حوا کو ہدف بنایا کیونکہ اُسے آدم کی نسبت دھوکہ دینا آسان تھا ۔ میرا شوہر ، بہر حال قیاس آرائی کرتا ہے کہ سانپ نے حوا کو ہدف بنایا کیونکہ سانپ شاید پہلے سے ہی جانتا تھا کہ نجات دہندہ کو عورت کے وسیلہ سے آنا تھا ، اور اِس لیے اُس نے عورت سے مصالحت کرنے کی کوشش کی اور اُسے گناہ کا سبب بنایا ، یہ سوچتے ہوئے کہ اِس سے خدا کا منصوبہ ٹیڑھا ہو گا ۔
[2] اگرچہ ہم پھل کھانے کے لیے حوا کی چشم پوشی کو جانتے ہیں ، ہم یہ نہیں جانتے کہ آپ کا کیا عذر تھا ۔
[3] المناک طور پر ، بعد میں مصنفین نے تما م عورتوں کے لیے نمونے کے طور پر حوا اور اُس کے دھوکے کو استعمال کیا ۔
مثال ے طور پر :
” اور تُم جانتی ہو کہ تُم حوا ہو ؟ اِس دور میں آپ کی زندگیوں کی اِس جنس پر خداوند کا یہ فقرہ ” گناہ لازمی طور پر تھا ، تُم ابلیس کی گزر گاہ ہو : تُم اُس ( منع کیے گئے )درخت کی مہر کھولنے والی ہو ،تُم الہی قانون کو رد کرنے والی پہلی ہو : تُم وہ ہو جس نے اُسے آمادہ کیا جس پر ابلیس حملہ آور ہونے کے لیے شجاع نہ تھا ۔ تُم نے خدا کی شبیہ ، انسان کو با آسانی تباہ کر ڈالا ۔ تمہاری اِس رد کرنے کے میزان میں ، یہ کہ ، موت ، یہاں تک کہ خدا کے فرزند کو مرنا پڑا ۔
ٹرٹولین ، عورت کی ظاہریت (لباس) پر ، کتاب 1، باب 1۔
[4] یعقوب ( پیدائش 31 : 20 -27 )، سمسون ( قضاۃ 16 : 10، 13 ، 15 ) ، ساول ( 1 سیموئیل 28 : 12 ) اور دیگر بائبل کے آدمیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ۔
[5] حوا سے الگ ، بائبل کی محض دیگر تفصیلات میں میں ایسی عورتوں کی کھوج لگا سکتا ہوں جنہیں دھوکہ دیا گیا تھا عین دور ؔ ایک تھی جسے ساول بادشاہ سے دھوکہ دیا گیا تھا ( 1 سیموئیل 28 : 12 ) ، اور دلیلہؔ جسے سمسون سے دھوکہ یا فریب دیا گیا
( قضاۃ 16 باب )۔ اگرمیں نے عورت کے دھوکہ کھانے کی کہانی اوپر سے دیکھا ہے ، تو مہربانی سے مجھے بتائیے۔ میکل ؔ نے داود ؔ کو بچانے کے لیے اپنے باپ ساول کے ساتھ دغا کیا ( 1 سیموئیل 19 :17 ) ۔ دوسری بائبل کی عورتوں نے دوسروں کی زندگیوں کو بچانے اور اُن کی حفاظت کے لیے جھوٹ بولا ( مثال کے طور پر خروج 1 : 17 -19 ) ۔ تھواتیرہ ؔ ک ایزبل ؔ جھوٹے اُستادوں اور جھوٹے نبیوں کو دھوکہ دے رہی تھی ( مکاشفہ 2 :20) ۔
پولس ذکر کرتا ہے کہ یہاں افسس کی کلیسیا میں سادہ لوح ، یا کمزور عورتیں تھیں ، لیکن اِ س سے یہ معنی اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ سب عورتیں سادہ لوح اور کمزور ہوتی ہیں ( 2 تیمتھیس 3 :6 )۔
Women, Eve and Deception in English here.
Please share!
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Bluesky (Opens in new window)
- Click to share on Threads (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)