Exploring the biblical theology of Christian egalitarianism

Search
Close this search box.

مسیحی بننا

This article is also available in English: Becoming a Christian
More articles in Urdu are here.
A pdf of this article is here.

ایک مسیحی کوئی ایسا شخص نہیں ہوتا  جو اصولوں یا ہدایات کی  پیروی کرتا ہو۔ نا ہی مسیحی کوئی ایسا شخص ہوتا ہے  جو شفقت و مہربانی یا  فراخدلی م جیسی سیحی اقدار  کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہو ۔ بلکہ  ایک مسیحی ایسا  ہوتا ہے جو یسوع مسیح کی پیروی کرنے کا فیصلہ کر چُکا ہو اور اِس فیصلے کی وجہ سے وہ اب خود خداوند کے ساتھ  تعلق اور رشتہ رکھتا ہے ۔

اِس سیارے پر ہر انسانی مخلوق کو خدا کی صورت پر پیدا کیا گیا ہے ۔ اِس طرح ہم سب اُس کے فرزند ہیں ۔ بہر کیف ، گناہ کے مسئلہ  کی وجہ سے ، ہر کوئی غلطیاں سرزد کرتا ہے اور غلط چیزیں انجام دیتا ہے ، گناہ  ہی کی وجہ سے ، ہم خدا کی قُربت حاصل نہیں کر سکتے  ۔ گناہ ہمیں خدا سے جُدا کرتا ہے ، اِس طرح  لوگ اور خدا اجنبی تھے ، یہاں تک کہ دُشمن ۔  بہر حال ، خدا ہر شخص سے محبت رکھتا ہے ، حقیقی محبت ، جس کے لیے اُس نے 2000 سال قبل اپنے اُس ایک اور اکلوتے بیٹے، یسوع مسیح کو زمین پر گناہ کے مسئلے کو حل کرنے کے بھیجا ۔

جب یسوع ، جو  دونوں  خدا کا کامل بیٹا اور کامل انسان تھا ، خواہاں طور پر صلیب پر مرا ، تو اُس نے سارے وقت کے لیے ، ہمارے سب گناہوں کی سزا کی ادایئگی کر دی ، تاکہ ہمارے گناہ مکمل طور پر طور بخشے جا سکیں ۔ یسوع نے اپنے بے گناہ خون سے ہمارے گناہوں کی ادایئگی کی جسے اُس نے اُس وقت ظاہر کیا جب وہ صلیب پر مرا۔ ہماری نجات کی قیمت مکمل طور پر ادا ہو چُکی تھی ۔

یسوع نے گناہ کے اِس معمہ کو صلیب پر اپنی موت کی قُربانی دے کر حل کر دیا ، لہذا اب ہم خدا کے ساتھ قریبی تعلق رکھ سکتے ہیں ۔ لیکن یسوع مرُدہ ہی نہیں رہا جب اُسے مصلوب کیا گیا تھا ۔ وہ دنوں ہی میں دوبارہ  جی اُٹھا ، اور وہ اب ہمیں نئی زندگی کی پیشکش کرتا ہے ، ایک ابدی اور کامل زندگی کی پیشکش جس میں خدا کی حمایت اور برکت شامل ہے ۔

اگر ہم اپنے گناہوں سے مُڑتے ہیں ( اپنی خود غرضانہ غلط کاریوں سے ) ، اور اپنا مکمل بھروسہ ، ایمان یسوع پر رکھتے ہیں ، تو ہم قابلِ برداشت  معافی حاصل کرتے ہیں اور اور شاندار ، پیار بھرے ، خالق خدا کے ساتھ قریبی  رشتے میں بندھنے  کے لیے کھنچ لیے جاتے ہیں اور اُس کا روح القدس آتا اور ہمارے اندر سکونت کرتا ہے ۔ ہماری ابدی زندگی اُس وقت شروع ہوتی ہے جب خدا  کے معاف کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں ، اور یہ ہمیشہ تک جاری رہتی ہے ،  یہاں تک کہ جب ہمارے بدن مر جاتے ہیں ۔

کیا آپ یسوع کی پیروی کرنے کے لیے یہ فیصلہ لینے کے لیے تیار ہیں ؟ یہ بہت اہم اور بہت قابلِ اجر   فیصلہ ہے جسے آپ کبھی لیں گے ۔ کیا آپ گناہ کو جانے دینے اور یسوع میں نئی زندگی  بسر کرنے کے خواہاں ہیں ؟

مسیحی بننے میں سادہ طرح آپ شامل ہوتے ہیں آپ درحقیقت ایمان اور بھروسہ رکھتے  ہیں کہ یسوع نجات دہندی ہے ، آپ کا نجات دہندہ ،  بہر حال بہت سے لوگ اِس ایمان کو دعا کے ساتھ بیان کرنا پسند کرتے ہیں ۔

یہاں دعا ہے جو آپ مانگ سکتے ہیں ، یا الفاظ کو اپنانا چاہتے ہیں یا چند اپنے الفاظ کو شامل کرتے ہیں تاکہ آپ اِسے اور ذاتی  بنا سکیں ۔

اے خداوند باپ،

میں جانتا ہوں کہ میں سی غلط  چیزیں کی ہیں ،

اور میرا گناہ  تیرے اور میرے درمیان ایک رکاوٹ ہے ۔

میں اُن غلط چیزوں کے لیے معافی چاہتا ہوں جو میں نے سوچیں ، کہیں اور سرزد کی تھیں ، اور میں تُجھ سے معافی کی درخواست کرتا ہوں ۔

میں اپنا کامل بھروسہ یسوع  اور صلیب پر اُس کی موت پر  رکھتا ہوں  جس نے میرے گناہ کے مسئلے کو حل کیا ۔

میں اب یسوع کی پیروی کرنے کے لیے اپنا فیصلہ لیتا ہوں  اور اپس طرح زندگی بسر کرتا  ہوں جس سے تُجھے راحت ملے ۔

میں تیری عظیم محبت اور میرے لیے تیری کبھی نہ ختم ہونے والی شفقت  و رحم کے لیے شکر گزار ہوں ، اور اِس لیے کہ تُوہمیشہ میرے ساتھ ہے ۔

اور میں تیرے روح القدس کے لیے تیرا  شُکر گزار ہوں  جو اب میرے اندر رہتا ہے ۔

آمین ( جس کا مطلب ہے سچے طور سے )

اگر آپ مسیحی  بننے کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں یا ایک مسیحی کے طور پر کیسے زندگی بسر کرتے ہیں ،  تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے یا  یہاں اپنی رائے  دیجیے ۔

 © 17th of September 2009, Margaret Mowczko

Subscribe to Marg's Blog

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Loading

Join Marg's Patreon

Would you like to support my ministry of encouraging mutuality and equality between men and women in the church and in marriage?

Archives